احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیدیا

ملزم کیخلاف احتساب بیورو نے 5 ارب79 کروڑسے زائدکے اشتہارات میں بدعنوانیوں کا ریفرنس دائر

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میںمفرورملزم سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے،ہفتہ کو ریفرنس کی سماعت کے موقع پر نیب کے تفتیشی افسر نے شرجیل انعام میمن کی عدم گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کی ،جس میں بتایا گیا کہ شرجیل انعام میمن گرفتاری کے خوف سے ملک سے فرار ہوچکے ہیں،جس کی وجہ سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی،اس موقع پر فاضل عدالت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،اسی ریفرنس میں اس سے قبل محکمہ اطلاعات کی خاتون افسر ملزمہ آنیتا بلوچ کو بھی اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ،ملزم شرجیل انعام میمن کے خلاف قومی احتساب بیورو نے محکمہ اطلاعات میں دیگر افسران کے ساتھ ملکر 5 ارب79 کڑور روپے سے ذائد کے اشتہارات میں بدعنوانی کا ریفرنس دائر کیا ہے ،ریفرنس میں ملوث بعض افسران نے عدالت عالیہ سندھ سے ضمانت قبل از وقت گرفتاری حاصل کی ہوئی ہے،جبکہ شرجیل انعام میمن کی جانب سے عدالت میں میڈیکل سرٹیفکٹ جمع کرایا گیا ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم شرجیل انعام میمن کمر میں تکلیف کے سبب دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ بیڈ ریسٹ پر ہیں،سفر نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :