لیاری اور سٹی ڈویژن پولیس کی کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) لیاری اور سٹی ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔یہ بات ایس ایس پی سٹی فیض اللہ کوریجو نے ہفتہ کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ ڈاکس تھانے کی حدود سے ملزم جاوید عرف امان اللہ عرف امانو ولد کبیر احمد ،بغدادی تھانے کی حدود سے منصور عرف دال عرف کچھی ،کلری کے علاقے سے غلام مصطفی عرف موٹا ،نبی بخش سے شاہ رخ ولد محمد عارف ،محمد طاہر ولد ضمیر ،ناظم ولد محمود ،گارڈن کے علاقے سے غلام عباس ولد غلام سرور ،کلاکوٹ تھانے کی حدود سے شاہ میر ولد سلیمان جبکہ کھارادر کے علاقے سے خان محمد ولد محمد شفیع اور سعد محمد جان محمد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

ملزمان نے دوران تفتیش قتل ،اغوا ،ڈکیتی ،بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،منشیات ،مسروقہ موٹر سائیکل ،تالے کھولنے کے آلات برآمد کیے گئے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ،جس کے دوران مزید اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :