ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون جاری

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں379چھاپے، گرانفروشی پر20,300روپے جرمانہ عائد،17 افراد گرفتار

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر آج پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی379مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر13دکانداروں کے چالان کیے جبکہ20,300روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،18افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر17افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی04 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈ پٹی کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :