لندن فلیٹس سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ ایڈیشنل ثبوت ہے ، شریف فیملی کے 1990 سے ملکیت ثابت کردی ‘ شفقت محمود

اسحاق ڈار نے ان فلیٹس کے متعلق ایفی ڈیوٹ میںقوم کے سامنے تفصیلات بیان کیں، پہلے قطری کاخط آیا اور اب التوفیق کے 34 ملین ریال کے لئے سعودی خط آئے گا‘ رکن قومی اسمبلی چیئرمین سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس نوازشریف کے وکیل اصل ایشو کو تسلیم کئے جانے کے بعد وسائل اور فنڈز کا جواب نہیں دے رہے ‘ میاں محمودالرشید

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ جب سے پانامہ لیکس آئی ہے شریف خاندان کے خلاف ثبوت آتے ہی جا رہے ہیں، لندن فلیٹس سے متعلق 13 جنوری 2016 ء بی بی سی کی رپورٹ نے شریف فیملی کے 1990 سے ملکیت ثابت کردی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئر مین سیکرٹر یٹ میں پر یس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

شفقت محمود نے کہا کہ بی بی سی رپورٹ ایڈیشنل ثبوت ہے ،فلیٹس نیسکول اور نیلسن آف شور کمپنیوں کے ذریعے خریدے گئے ، ان فلیٹس کی مالکہ مریم نوازشریف ہے ، فلیٹ نمبر 17 ،یکم جون 1993 , فلیٹ 16، 31 اگست 1995 ، فلیٹ 16A ،31 جولائی 1995 ء اور فلیٹ 17A ،30 جولائی 1996 میں خریدے گئے ، 16 سال پہلی1999 ء میں بی بی سی نے انہی فلیٹس کے متعلق سٹوری بریک کی تھی ،آج تک شریف فیملی نے اس سٹوری کے خلاف کیس نہیں کیااگر ان میں اتنی اخلاقی جرات ہے تو اس سٹوری کے خلاف بھی کیس کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسحاق ڈار نے ان فلیٹس کے متعلق ایفی ڈیوٹ میںقوم کے سامنے تفصیلات بیان کیں، پہلے قطری کاخط آیا اور اب التوفیق کے 34 ملین ریال کے لئے سعودی خط آئے گا ،مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ جھوٹ کی بنیادپر نااہل قرار نہیںدیاجاسکتا، جھوٹ تسلیم کرلیا اب نااہلی سے نہیں بچ سکتے ہیں، فلیٹس کے ثبوت آئے ہیں کہ 93 ,94 سے ان فلیٹس کے مالک شریف خاندان ہے جن کی ملکیت تبدیل نہیں ہو ئی ، نواز شریف نے خود بیان دیا تھا کہ اس قسم کی جائید دایں کوئی اپنے نا م پر نہیں رکھتا ، یہ جائیدادیں منی لانڈنگ سے بنا ئی گئیں ہیں ۔

میاں محمودالرشید نے کہاکہ نوازشریف کے وکیل اصل ایشو کو تسلیم کئے جانے کے بعد وسائل اور فنڈز کا جواب نہیں دے رہے ، پانامہ کیس میں جھوٹ تسلیم ہوگیا اب نااہلی کاکیس چل رہا ہے ،وکیل کی کوشش ہے کہ نوازشریف کا تعلق ثابت نہ ہو اور سزا ہوبھی تو بچوں کو ہو، ہر گزرتے دن کے ساتھ نوازشریف اور ان کا خاندان پانامہ کیس میںبرے طریقے سے پھنس چکا ہے ،شریف فیملی کے لئے پانامہ سے نکلنامشکل ہے ،منی ٹریل کا ثبوت اگرشریف فیملی کے پاس ہوتا تو عدالت میںپیش کردیتے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نوازشریف کے خاندان کااحتساب ہو گا اور کوشش کریںگے کہ بی بی سی نے جودستاویزات منسلک کی ہیں حاصل کرکے عدالت میں پیش کرینگے،میاںمحمودالریشد نے کہاکہ آنے والے دنوں میں قوم خوشخبری سنے گی فیصلہ میرٹ پر ہو گا ،آئند ہ الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر شاہد صدیق ، حافظ فرحت عبا س ، عمر ڈار، عائشہ چوہدری ، اور ڈاکٹر زرقا تیمور بھی موجود تھی ۔