شریف برادران کے بیانات میں واضح تضادات ہیں،اشرف بھٹی

ْحکمران خاندان عدالت میں اپنی بیگناہی کے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ،پی پی پی رہنماء

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران کے بیانات میں واضح تضادات ہیں۔انہوں نے اپناایک جھوٹ چھپانے کیلئے ہزارجھوٹ بولے مگر وہ اپنے جھوٹ کے جال میں مزید الجھتے چلے گئے۔حکمران خاندان عدالت میں اپنی بیگناہی کے شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ،ان کاپیسہ بیرون ملک کس طرح منتقل ہوا۔

جس طرح عدالت کے نزدیک اخباری تراشوں کی کوئی حیثیت نہیں اس طرح قطری شہزادے کامکتوب بھی قابل اعتماد نہیں۔وفاقی وصوبائی وزراء کس طرح حکمران خاندان کے حق میں صفائیاں دے سکتے ہیں ،انہیں حکمران خاندان نہیں ریاست سے تنخواہ ملتی ہے ۔شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار عدالت عظمیٰ کے سایہ میں کھڑے ہوکرجھوٹ کاکاروبار چمکا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ فردوس پارک میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمران خاندان نے پاکستان سے خفیہ طورپرپیسہ بیرون ملک منتقل کیا اوروہاں بڑے پیمانے پرجائیدادیں بناتے رہے۔یقینا یہ وہ پیسہ ہے جس پرٹیکس بھی ادانہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اثاثوں کوچھپانے اورڈکلیئر نہ کرنے والے منتخب نمائندے صادق وامین نہیں ہوسکتے۔پیپلزپارٹی اورپاناما لیگ کے معاملے میں قانون اورانصاف کامعیار مختلف کیوں ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس اپنے وسائل بارے کوئی دستاویز ی شواہد نہیں ، سزاان کامقدر ہے ۔پاکستان کاآئین بنانے والی جماعت پیپلزپارٹی کے ساتھ بدقسمتی سے پاکستان کے اندرامتیازی سلوک کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :