پاکستان ریلویز اپنے ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی اور تعمیر نوکے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کرچکاہے‘ سعد رفیق
ہفتہ 14 جنوری 2017 20:22
(جاری ہے)
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ فیصل آباد کے ریلوے اسٹیشن کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جائے۔
اس موقع پر ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی ، وقت اور تعمیر نو کے منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ تیمور غلزی نے اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ افسروں میں ایمانداری کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار میں تیزی لانا، ریلوے کی آمدن بڑھانے کے لیے پروفیشنل اپروچ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ15مارچ تک 10جلی ہوئی کوچز جن میں 3اے سی بزنس اور 7لوئر اے سی کوچز شامل ہیں کو اپ گریڈ کرکے ریلوے کے بیٹرے میں شامل کیا جائے تا کہ مسافروں کو سہولیات کے ساتھ کوچزکی فراہمی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے ٹرمینل فیسیلٹی اور ڈرائی پورٹس اپ گریڈیشن کے منصوبے میں شامل بادامی باغ ، مغلپورہ ، اذا خیل پر کام کی رفتار تیزکر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے سینئر سول انجینئرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو 15روز کے اندر ریلوے سسٹم میں ٹریک کی دیکھ بھال کے لیے آوٹ سورسنگ کرنے کے حوالے سے تجاویزتیار کرکے پیش کریگی۔ اجلاس میں چیئر پر سن ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرہمایوں رشید،ڈائریکٹر پلاننگ مظہر علی شاہ،ڈی آئی جی ریلویز شارق جمال، چیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحید کے علاوہ ریلوے کے سنیئر افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز صاحبان نے شرکت کی۔ (قیوم زاہد)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.