کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن سے متعلق ریفرنسز کی سماعت ملزم کی عدم پیشی کے باعث 21 جنوری تک ملتوی

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) کراچی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف 462 ارب اور جے جے وی ایل میں17 ارب روپے کرپشن سے متعلق دائر ریفرنسز کی سماعت ملزم کی عدم پیشی کے باعث 21 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف 462 ارب اور جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی کرپشن متعلق ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں جیل حکام کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ناساز ہے ڈاکٹرعاصم کی کمرمیں تکلیف اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ڈاکٹر عاصم کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ کیس میں وکلا کی عدم موجودگی کے باعث ڈاکٹر عاثم سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان کیخلاف 462 ارب اور جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔