Live Updates

نوازشریف وائٹ کالر کرائم کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ، اسی لئے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے اہل ٹھہرے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:25

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب وائٹ کالر کرائم کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسی وجہ سے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے اہل ٹھہرے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ نوازشریف ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے جس میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر بات ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب وائٹ کالر کرائم کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اسی وجہ سے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے اہل ٹھہرے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات