مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرے، آمنہ جنجوعہ

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) جموں و کشمیر تحریک حقوق انسانی کے عہدیداران نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ اپنا رول ادا کرے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں منعقدہ تنظیم کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ جنجوعہ، راجہ مقصود احمد، فاروق نیازی ایڈووکیٹ، پروفیسر خلیق، نثار شاہ ایڈووکیٹ، عابد عباسی، سردار نعیم حیات ،صدر پرویز مغل، سینئر نائب صدر سردار کبیر الطاف ، نائب صدر عابد حسین عابدی، جنرل سیکرٹری زیڈ اے آفتاب، ڈپٹی سیکرٹری شوکت مغل ایڈووکیٹ، سیکرٹری مالیات سردار ظفیر خان، سیکرٹری اطلاعات محمود راتھر، چیف آرگنائزر شاہد رشید نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ 70 سالوں سے کشمیریوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ تنظیم نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کے اندر ہونے والی خلاف ورزیوں پر صدائے احتجاج بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔