مسلم لیگ ن نے ابھی تک غریب کے لئے کچھ نہیں کیا، پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی ، مہرین انور راجہ

پنجاب بچائو ریلی انتہائی کامیاب ہوگی، عوام پنجاب بچانا چاہتے ہیں،سابق وزیر مملکت کا بیان

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) سابق وزیر مملکت مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب بچائو ریلی انتہائی کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام پنجاب بچانا چاہتے ہیں ،پنجاب کے عوام آٹھ سالوں سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ،پورے پنجاب کو نظر انداز کرکے سارے فنڈز ایک شہر پر لگ رہے ہیں ،عوام کے حقوق سلب ہورہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی ،ان کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی ،ماضی میں بھی جب عوام کومشکلات کاسامنا کرناپڑا پیپلزپارٹی نے ہی ان کے لئے آواز اٹھائی اورا ب پھر پیپلز پارٹی کے لئے آواز اٹھائے گی ،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ابھی تک غریب کے لئے کچھ نہیں کیا ،مسلم لیگ ن کے قائدین صرف اعلانات کرتے ہیں۔

عملی طو رپر مسلم لیگ ن کی کارکردگی صفر ہے ،عوام اس جماعت کو اب ووٹ نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :