ٹریفک وارڈنز کی سروس کے دوران وفات، فوری مالی امداد کے لیے ایس او پی منظور کر لی گئی ، چیف ٹریفک آفیسر

متوفی ٹریفک وارڈنز کے لیے فوری طور پر 50ہزار روپے محکمہ کی جانب سے دیئے جائیں گے، عارف شہباز وارڈن شادی شدہ ہونے کی صورت میں 10ہزار روپے ہر دوماہ بعد ایک سال تک بیوہ کو دئیے جائیں گے، گفتگو

ہفتہ 14 جنوری 2017 20:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) ٹریفک وارڈنز کی فلاح کے لیے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ٹریفک وارڈنز کی سروس کے دوران وفات کی صورت میں فوری مالی امداد کے لیے ایس او پی منظور کر لی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے بتایا کہ متوفی ٹریفک وارڈنز کے لیے فوری طور پر 50ہزار روپے کی رقم محکمہ کی جانب سے خاندان کو دی جائے گی جبکہ ٹریفک وارڈن شادی شدہ ہونے کی صورت میں 10ہزار روپے ہر دوماہ بعد ایک سال تک متوفی کی بیوہ کو دئیے جائیں گے یہ رقم محکمہ کے ویلفیر فنڈ سے دی جا ئے گی جبکہ سرکاری طور پر دیگر مالی امداد اور فوائد اس کے علاوہ ہونگے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دئے دی گئی جس میں ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر ، اکاونٹس ہیڈ اور ریڈر سی ٹی او شامل ہونگے سی ٹی او نے کہا کہ وفات پانے والے حاضر سروس ٹریفک وارڈنز کی ورثا کی ہر معاملہ میں ہر ممکن حد تک محکمہ بھلائی کے لیے اقدامات کرئے گا اس حوالے سے نئے محکمہ کی سطح پر منظور کیے جانے والے ضوابط کی روشنی میں پہلے کیس متوفی عامر نوید سندھو ٹریفک وارڈن کے ورثا کو رقوم کی ادائیگی کا آغازکر دیا گیا چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک وارڈنز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ٹریفک وارڈن ریٹائرمنٹ سے پہلے دوران سروس خالق حقیقی سے جا ملے تو اس کے بچوں کی بھلائی کے لیے ہر ممکن اقدمات کیے جائیں گے اور اس کے خاندان سے محکمہ کی سطح پر بھر پور رابطہ رکھا جائے گا تاکہ ملک وقوم کی خدمت کرنے والے آفیسرز کو احسن انداز سے خراج عقیدت پیش کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :