اقوام متحدہ مشن میں سلیکشن کے حوالے سے خواہش مند پولیس افسران کو اسکریننگ ٹیسٹ کے لیئے پابند کیا جائے،اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:05

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ نے بذریعہ مکتوب ایڈیشنل آئی جی کراچی رینج، اسپیشل برانچ، ٹریفک، کرائم، سی ٹی ڈی اور آر ڈی اینڈ آئی سندھ کراچی، تمام ڈی آئی جیز / اے آئی جیز سی پی او سندھ کراچی کو بتایا ہے کہ اقوام متحدہ مشن میں سلیکشن کے حوالے سے خواہش مند پولیس افسران وملازمان کو مندرجہ ذیل تاریخوں / مقامات پر اسکریننگ ٹیسٹ کے لیئے پابند کیا جائے۔

کراچی رینج، ٹریننگ، ٹی اینڈ ٹی، اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، کرائم برانچ، ٹریفک، سی پی او، ایف آئی اے، اے سی ای اور این ایچ ایم پی کے امیدواروں کی اقوام متحدہ مشن میں سلیکشن کے سلسلے میں تحریری امتحان مورخہ 14 جنوری بوقت 0900 بجے بمقام سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میں جبکہ ڈرائیونگ اور شوٹنگ ٹیسٹ مورخہ 15 جنوری بوقت 0900 بجے شہیدبینظیربھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں لیئے جائیں گی. علاوہ اذیں سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد، ایس آر پی اور آر آر ایف کے امیدواروں کے تحریری امتحان مورخہ 15جنوری بوقت 0900بجے سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن جبکہ ڈرائیونگ اور شوٹنگ ٹیسٹ مورخہ 17 جنوری کو بمقام ایس بی بی ای پی ٹی سی رزاق آباد میں لیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیئے کے مطابق مذکورہ تمام یونٹس کے سربراہان کو ذریعہ مکتوب بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پولیس آفس میں موصول ہونیوالی فہرست کہ جس میں اقوام متحدہ مشن کے لیئے انکے متعلقہ رینجز نے نامزد کیا ہے کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ متذکرہ تاریخوں میں بمعہ اپنے شناختی کارڈز، سروس کارڈز کے امتحانی مراکز پر مکمل یونیفارم رپورٹ کریں علاوہ اذیں اپنے اپنے تجدید شدہ ڈرائیونگ لائسنس بھی ساتھ لیکر آئیں ورنہ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

تمام پولیس رینج کو ارسال کردہ مکتوب میں مذید بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں اقوام متحدہ مشن کے لیئے سلیکٹ ہںونیوالے افسران وملازمان کو مذکورہ تاریخ میں ہںونیوالے اسکریننگ ٹیسٹ سے مستثنی قرار دیا جارہا ہے ۔واضح رہیکہ کہ اقوام متحدہ مشن میں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر پولیس افسران وملازمان کی شفاف اور غیرجانبدارانہ سلیکشن کے حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

متعلقہ عنوان :