جماعت اسلامی کی دیانت ،حقیقی جمہوریت ،نفاذ اسلام کی جدوجہد اور کرپشن سے پاک ہونے کی وجہ سے جماعت اسلامی دیگر جماعتوں سے ممتاز ہے بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے

جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمیدمنصوری ،مولانامحمد عارف دمڑ کی پریس کانفرنس

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمیدمنصوری ،مولانامحمد عارف دمڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دیانت ،حقیقی جمہوریت ،نفاذ اسلام کی جدوجہد اور کرپشن سے پاک ہونے کی وجہ سے جماعت اسلامی دیگر جماعتوں سے ممتاز ہے بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے ہم لوگوں کو نفاذ اسلام ،برائیوں کے خلاف ،سودی وکرپٹ نظام کی جگہ اسلامی نظام واسلامی حکومت کے قیام کیلئے بلاتے ہیں جماعت اسلامی ہی حقیقت میں ملک کی منظم ترین حقیقی جمہوری اور وراثت سے پاک ملک گیر اسلامی پارٹی ہے عوام موروثیت کرپٹ زدہ بدنام وبدعنوان قیادت پنڈتوں سے دور رہ کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی میں جو شامل ہوتا ہے انہیں جماعت اسلامی پر فخر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ دن جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ آنے والے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی وفدکی قیادت سیاسی رہنما فداء الرحمان مہترزئی ،جلال الدین ترین ،محمد سلیم دمڑ نے کی وفد میں شکیل احمدمہترزئی، گلزاراحمدمہترزئی،سردارمحموداحمدمہترزئی،محمد انور،ا حسان اللہ ،محمد نسیم،حسن خان ،محمد آصف،شیر علی ،محمد سلیم،محمد سلیم دمڑ،عبدالواسع،سمیع اللہ ،عبدالستار ،خیال محمدودیگر درجنوں نوجوان شامل تھے اس موقع پر انہوں نے جماعت اسلامی میں دیگر دوستوں وقبیلے ہے افرادکیساتھ شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی نے حقیقی طور پر قوم کی خدمت کی ہے دیانت دار قیادت جماعت اسلامی میں موجود ہے بار بارحکومتی اعلیٰ عہدوں میں رہنے کے باوجود کوئی کرپشن نہیں کیا نفاذاسلام ،اسلامی حکومت کے قیام اور ہرآفت مصیبت میں جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود پریشان حال عوام کی خدمت کی ہیں پارلیمنٹ میں کم تعدادکے باوجود جماعت اسلامی کی قیادت نے خلاف اسلام وخلاف عوام ہر موقف کی مخالفت کی ہیں بلوچستا ن میں بھی دیرینہ مسائل کی نشاندہی اورحل کیلئے جماعت اسلامی نے حدسے بڑھ کر جدوجہد کیا ہے قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والوں نے حقیقت میں کچھ نہیں کیا عوام کو بار باردھوکہ دیا گیا ہے وعدے کرکے وعدوں سے مکر گیے ہیں اس لیے ہم نے مشاورت کے بعد جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیا انشاء اللہ ہم دیگر دوستوں رشتہ داروں اور سماجی سیاسی کارکنوں کو بھی جماعت اسلامی میں شامل کرائیں گے تاکہ اسلامی پاکستان کی جدوجہد تیز ہوجائیں سراج الحق کی قیادت پر ہمیں فخر ہے انشاء اللہ سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جدوجہد نفاذ اسلام کی جدوجہد کامیاب ہوگی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مولانا عبدالحمیدمنصوری ،مولانا محمد عارف دمڑ نے ان نوجوانوں کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارک باد دی اورکہا کہ ان جیسے دوستوں کی شمولیت سے جماعت اسلامی مضبوط ہوگی اورنفاذاسلام کی جدوجہدمیں بھی تیزی آئیگی ۔