کوئٹہ ‘سال کی پہلی برف باری کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹس ہنہ اوڑک ،ہنہ جھیل ،سپین کاریز ،سرہ غڑگئی ،غزہ بند اور دیگر علاقوں کا رخ کر لیا برف باری سے لطف اندوز ہوئے

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:22

کوئٹہ ‘سال کی پہلی برف باری کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹس ..
ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سال کی پہلی برف باری کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹس ہنہ اوڑک ،ہنہ جھیل ،سپین کاریز ،سرہ غڑگئی ،غزہ بند اور دیگر علاقوں کا رخ کیا اور برف باری سے لطف اندوز ہوئے اس موقع پر منچلے نوجوانوں نے ایک دوسرے کو نہ صرف برف کے گولوں سے نشانہ بنایابلکہ انہوں نے میوزک اور ڈول کی تاپ پر روایتی رقص بھی پیش کیا،اس موقع پر بہت سے لوگ اپنی اہل خانہ کے ساتھ بھی مذکورہ پکنک پوائنٹس پرموجود رہے انہوں نے سیلپیز اور تصاویر بھی کھینچی اس کے علاوہ پکنک پوائنٹس پر آنیوالے لوگوں نے اپنی اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ روایتی کھانے بنا کر ان کا لطف اٹھایا لوگوں کی بڑی تعداد کاپکنک پوائنٹس کا رخ کرنے کی وجہ سے نواں کلی بائی پاس اور دیگر شاہراہوں پر زبردست رش دیکھنے کو ملا بہت سے لوگوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں اہل خانہ سمیت گاڑیوں میں گشت کیا اور برف باری کے خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہوئے ،برف باری اور بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے سوپ ،یخنی ،مچھلی اور مرغی کے استعمال سمیت چائے کا بھی استعمال بڑھادیاہے ۔

متعلقہ عنوان :