ڈنمارک کی جانب سے خیبرپختونخوامیں دیر پا توانائی، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی ترسیل اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں، خیبرپختونخوا کے قدرتی اور معدنی ذخائرکی وجہ سے یہاں سرمایہ کاری کے خاطر خواہ مواقع موجود ہیں، صوبائی حکومت توانائی کی پیداوار میں اضافے، قدرتی و معدنی ذخائر کے سائنسی بنیادوں پر دریافت ، استعمال اور صنعتوں میں سرمایہ کاری کے فروغ میں کوشاں ہے
وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی ڈنمارک کے سفیر سے گفتگو
ہفتہ 14 جنوری 2017 21:29
(جاری ہے)
ان کی حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ڈینش کمرشل کمپنیوں کو بھی خوش آمدید کہے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور میں ڈنمارک کے سفیر H.E Mr. Ole Thonke سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ دونوں حکومتوں کے درمیان تجارتی ، ثقافتی، کمرشل تعلقات اور باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ سفیر نے خیبرپختونخوا کی صنعت، توانائی، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کیلئے ڈینش ٹیکنالوجی کی ترسیل اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوںنے خیبرپختونخوا میں براہ راست سرمایہ کاری کیلئے ڈینش بزنس کمیونٹی کی دلچسپی سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلی پرویز خٹک نے کہاکہ انکی حکومت ڈینش کمپنیوں کی صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صوبے کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ڈینش تجربہ کار کمپنیوں کیلئے وسیع مواقع موجودہیں۔ ہم نے صوبے میں سرمایہ کاری کا عمل آسان ترین بنادیا ہے۔ صوبے میں صنعتیں لگانے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت موجود ہے۔ اس مقصد کیلئے آزاد اور با اختیار کمپنی ازدمک بنا دی گئی ہے۔ نئی صنعتوں کیلئے اراضی کی خریداری ، مشینری کی ترسیل کے اخراجات اور بجلی کے نرخوں میں 25 فیصد رعایت دی جارہی ہے۔ وزیراعلی نے کہاکہ ان کی حکومت نے صوبے کی معاشی سمت کا تعین کر دیا ہے۔ صوبے میں صنعت دو ست ماحول بن چکا ہے صوبے میں توانائی کے شعبے میں بیک وقت پن بجلی، تھرمل اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر شد و مد سے کام جاری ہے۔ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیمز تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ صوبہ بھر میں بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی سمیت نئے صنعتی زونز پر بھی کام جاری ہے۔ہماری پالیسیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کار صوبے کا رخ کر رہے ہیں۔ یہ خطہ مستقبل میں صنعتی وتجارتی انقلاب کا مرکز بننے جارہا ہے جس کیلئے ہم منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔ وزیراعلی نے کہاکہ ہم بیرونی حکومتوں خصوصا اپنے دوست ممالک کے ساتھ تجارتی و باہمی تعلقات مضبوط کرنے کے نہ صرف خواہش مند ہیں بلکہ ہم اس مقصد کیلئے عملی اقدامات کرکے دوستانہ فضا بنا چکے ہیں۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں خیبرپختونخوا اور ڈنمارک حکومت کے درمیان باہمی تعلقات اور تجارت کو مزید تقویت ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.