عالمی پارلیمانی برادری پاکستان کے پارلیمانی اداروں کے ساتھ موثر روابط استوار کرے

سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبر خان سے ملاقات میںگفتگو

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:24

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے عالمی پارلیمانی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے پارلیمانی اداروں کے ساتھ موثر روابط استوار کرے اور انہیں مستحکم بنائے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کے روز یہاںلندن میں دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اکبر خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔فریقین نے پاکستان اور ہمسایہ ممالک کی پارلیمنٹس اور ان کے عملے کی استعدادکار بڑھانے کیلئے متعدد تجاویز پر تفصیلی غور کیا۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں پارلیمانی اداروں کے استحکام کیلئے سپیکر کی بصیرت اور لگن کی تعریف کی۔