سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ محمد الفیصل سپرد خاک

گورنر مکہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور جنازے کو کندھا دیا، شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں

اتوار 15 جنوری 2017 12:20

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ محمد الفیصل کو گذشتہ روز سرکاری اعزازو اکرام کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مرحوم شہزادہ محمد الفیصل بن عبدالعزیز جمعہ کی شام قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے تھے۔ مکہ معظمہ میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے نماز عصر کے بعد مسجد حرام میں ادا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ جن میں شہزادہ ترکی الفیصل، شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز، مرحوم کے صاحبزادے شہزادہ عمرو بن محمد الفیصل اور متعدد شہروں کے گورنز بھی موجود تھے۔قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے بھی پڑھائی، اس موقع پربھی اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :