اسرائیل اور فلسطین تنازع پر 70 ممالک کا سربراہی اجلاس،نتین یاہو آگ بگولہ

فریقین دو ریاستی حل کے لیے اپنے عہد کی باضابطہ پاسداری، یکطرفہ طور پر کسی بھی جارحانہ اقدام سے گریز کریں ،اجلاس کا بیان

اتوار 15 جنوری 2017 12:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک بین الاقوامی سربراہی اجلاس شروع ہوگیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کے لیے 70 ممالک کے مندوبین یکجا ہو ئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ وہ دو ریاستی حل کی از سر نو توثیق اور حمایت کریں گے۔

(جاری ہے)

پیرس میں ہونے والے اجلاس کے بیان میں اسرائیل اور فلسطین نے پر زور دیا گیا کہ وہ دو قومی نظریے کے تحت 'دو ریاستی حل' کے لیے اپنے عہد کی باضابطہ پاسداری کریں اور یکطرفہ طور پر ایسے اقدام سے گریز کریں جس سے مصالحت کے حتمی نتائج متاثر ہوں۔ادھرامریکہ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ جان کیری کانفرنس میں موجود ہوں گے تاکہ وہ اس بات کی یقین دہانی کرائیں کہ وہاں جو کچھ ہو وہ مثبت اور متوازن ہو۔ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ اسرائیل پر کوئی حل نافذ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :