برطانیہ کے ریسٹورنٹ میں نامعلوم شخص نے حجاب پہننے مسلمان خاتون پر تھوک دیا

اب پر ہجوم مقامات پر بھی ایسے واقعات ہورہے ہیں یہ زیادہ خوفناک بات ہے،نہیلااشرف کی گفتگو

اتوار 15 جنوری 2017 12:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک شخص نے حجاب پہننے مسلمان خاتون پر تھوک دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باحجاب خاتون کیساتھ لندن میں نسلی امتیازکا واقعہ پیش آیا ہے،واقعہ کنگز اسٹریٹ کے ریسٹورنٹ میں پیش آیاجہاں لوگوں کی کافی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

نہیلا اشرف ریسٹورنٹ میں دوستوں کیساتھ بیٹھی تھیں جہاں ایک شخص نے بازو سے پکڑکر اسے برابھلا کہااور پھرچہرے پرتھوک دیا۔نہیلا اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ یہ زیادہ خوف ناک بات ہے کہ اب پر ہجوم مقامات پر بھی ایسے واقعات ہورہے ہیں، 46سال کی نہیلا اشرف حکومتی ریسرچراورنسلی امتیازکیخلاف کام کرنیوالی خاتون ہیں۔

متعلقہ عنوان :