تھائی لینڈ کا لڑاکا طیارہ ایئر شو کے دوران گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک

اتوار 15 جنوری 2017 12:50

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) تھائی لینڈمیں ہونیوالے ایک ایئر شو میں لڑاکا طیارہ پرفارمنس کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ،پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے کے مطابق تھائی حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ملک کے جنوبی شہر ہت ہائی میں بچوں کو محظوظ کرنے کیلئے ایک ایئر شوکا انعقاد کیا گیا ۔شو کے دوران لڑاکا طیارہ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اس میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی اور طیارہ تباہ ہوگیا۔حکام کے مطابق تقریب ایک مقامی ایئرپورٹ پر منعقد کی گئی تھی۔پائلٹ کی ہلاکت کے بعد واقعے کی تحقیقات کیلئے حکم دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :