چینی وزیر خارجہ گزشتہ 27 سا لوں سے ہر سال پہلا دورہ افریقہ کا کرتے ہیں

افریقہ سمیت ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانا ہمیشہ چینی سفارت کی بنیاد رہا ہے، چینی وزارت خارجہ

اتوار 15 جنوری 2017 13:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) چین نے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ گزشتہ 27 سا لوں سے ہر سال پہلا دورہ ا فریقہ کا کرتے ہیں ،افریقہ سمیت ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانا ہمیشہ چینی سفارت کی بنیاد رہا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پچھلے ستائیس سالوں میں چینی وزیر خارجہ ہمیشہ ہر سال پہلا دورہ افریقہ کا کرتے ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ افریقہ سمیت ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعاون کو مضبوط بنانا ہمیشہ چینی سفارت کی بنیاد رہا ہے۔لو کھانگ نے کہا کہ اس دورے کے دوران وانگ ای نے پانچ ملکوں کے راہنماوں اور وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ،چین افریقہ تعاون کے فورم کے نتائج کو عمل میں لانے اور چین افریقہ تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اس سے وسیع پیمانے پر اتفاق رائے حاصل ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

چین اور افریقہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سیاسی باہمی اعتماد،آپس میں اقتصادی خوبیوں کو سیکھنے،عوام دوستی سمیت تین خوبیوں کو بروئے کار لایا جائے گا،کلیدی مفادات اور اہم دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کو سمجھنے، اور حمایت کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔افریقہ کے پانچ ملکوں کے راہنماوں اور وزرائے خارجہ نے ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدم رہنے کا اعادہ کیا اور افریقہ کے امن و ترقی میں مزید کردار ادا کرنے کے لیے چین کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :