شوبز فنکاروں نے بھی ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام بھر پور حمایت کردی

حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی بھی بھر پور حمایت کا مطالبہ کر دیا

اتوار 15 جنوری 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) شوبز فنکاروں نے بھی ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام بھر پور حمایت کردی جبکہ حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی بھی بھر پور حمایت کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم سٹار میرا ‘میگھا ‘صائمہ خان ‘ریشم ‘نداملک ‘ہنی شہزادی ‘زارا شیخ نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے میں فوج عدالتوں کا انتہائی اہم کردار رہا ہے اس لیے فوجی عدالتوں کے معاملے میں کسی قسم کی رکاوٹ قوم برداشت نہیں کر یگی اور حکومت کو چاہیے وہ فوری قانون سازی کے ذریعے ملک میں فوجی عدالتوں کا دوبارہ قیام عمل میں لائے جبکہ فنکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی بھی بھر پور حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :