خفیہ گفتگو ریکارڈ کرنے پر چار افراد کیخلاف تحقیقات

چاروں افراد نے انشورنس ریگولیٹرز کی کرسیوں کے نیچے ڈیوائس نصب کئے تھے ملزمان کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ،پانچ لاکھ یوآن تک جرمانہ ہو سکتا ہے

اتوار 15 جنوری 2017 13:10

جینان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) چینی انشورنس ریگولیٹر نے ایک شخص کا پتہ چلایا ہے جو ریگولیٹر انسپکٹروں کے فون سننے اور انہیں ریکارڈ کرنے کے لئے آئی فون اور ڈیوائس استعمال کرتا تھا۔ چینی انشورنس ریگولیٹر کمیشن شین ڈانگ بیور و نے کہا ہے کہ ینگڈا تائی ہی پراپر ٹی انشورنس کے وائی فینگ آفس سے خفیہ فون سننے کی ڈیوائس برآمد کی گئی ہے ، ریگولیٹر شین ڈانگ برانچ کی نگرانی کررہے ہیں ،انسپکٹرز نے بتایا ہے کہ آئی فون اور وائس ریکارڈ ان کی کرسیوں کے نیچے لگائے گئے تھے تا ہم ینگڈا نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈیوائسز کس طرح برآمد کی گئی ہیں اور انہیں کس مقصد کیلئے نصب کیا گیا تا ہم معلوم ہے کہ ان کا مقصد ریگولیٹرز کی بات چیت سننا اور ریکارڈ کرنا تھاتا کہ وہ انسپکٹروں کی نگرانی سے بچ سکے ، اس سلسلے میں چار افراد وائی فینگ سبسڈری کے وائس جنرل منیجر لو وین ٹائو اور کمپنی کے تین دیگر ملازمین ہان تائو ، یانگ چنگ ہائو اور کوئی زائو کو اس میں ملوث پایا گیا ہے اور انہیں ان کی ملازمت سے برطرف کر کے ان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انشورنس کے قوانین کے مطابق جو شخص بھی انسپکشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے پانچ لاکھ یوآن اس پر جرمانہ کیا جا سکتا ہے اور اس کا لائسنس بھی معطل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :