فیصل ۱ٓباد کے غریب و مرد خواتین میں سینکڑوں پولٹری یونٹس کی رعائتی نرخوں پر تقسیم جاری

اتوار 15 جنوری 2017 13:10

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی ہدایت پر ضلعی محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے اب تک ضلع میں غریب مرد وخواتین میں 600 پولٹری یونٹس رعایتی نرخوں پر تقسیم کئے جاچکے ہیں اور مزید خواتین میں بھی پولٹری یونٹس تقسیم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالحہ گل نے خواتین میں پولٹری یونٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل فیصل آباد اور سمندری میں دو،دوسو،چک جھمرہ اور جڑانوالہ میں 100 / 100 پولٹری یونٹس رعایتی نرخوں پر تقسیم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام میں لائیوسٹاک کے شعبے کا اہم کردار ہے یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی و فروغ کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں اور غریب خواتین میں رعایتی نرخوں پر پولٹری یونٹس کی تقسیم سے اس شعبہ کو ترقی حاصل ہوگی۔

انہوں نے خواتین سے کہا کہ وہ پولٹری یونٹس کی حفاظت کو یقینی بنائیں جبکہ محکمہ کی ٹیمیں پولٹری یونٹس کو مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے گائوں گائوں دورے کررہی ہے۔انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے خواتین کی فلاح و بہبود کے دیگر پروگرامز کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :