کرینہ کپورکا شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان

اتوار 15 جنوری 2017 13:30

کرینہ کپورکا شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے شوبز کی دنیا میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور جنہوں نے گزشتہ سال 20 دسمبر کو بیٹے کو جنم دیا، نے ٹوئٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہا ہے کہ وہ فروری میں دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ فروری میں ہونیوالے ممبئی فیشن ویک 2017 میں بھی ریمپ پر واک کریں گی اور شوسٹاپر بھی ہوں گی۔اس کے علاوہ وہ فروری میں ریحا کپور کی فلم ’’ ویر دی ویڈنگ ‘‘ کی عکسبندی کا آغاز بھی کروا ئیں گی۔

متعلقہ عنوان :