افغان فضائیہ کی ننگرہار میں بمباری سے داعش کے 42 جنگجو ہلا

ہلمندمیں فورسز کا آپریشن، طالبان کے فرضی گورنر سمیت 12جنگجو ہلاک ،داعش نے 65گھروں کو آگ لگادی

اتوار 15 جنوری 2017 14:10

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) افغان فورسز نے صوبہ ننگرہار میں بمباری کے دوران داعش کی42 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے، داعش جنگجوؤں نے 65 گھروں کو نذر آتش کردیا،فضائی کارروائی میں داعش کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخیر ے تباہ کردیے گئے،فضائی کارروائی کے دوران شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ادھر داعش نے ننگرہار صوبے میں 65 گھروں کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ضلع سنگین میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 12جنگجو مارنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ،میڈیارپورٹس کے ماطبق داعش شدت پسند ننگرہار میں افغان فضائیہ کی بمباری میں مارے گئے۔ داعش نے ننگرہار صوبے میں 65 گھروں کو آگ لگا دی۔ مقامی حکام کا کہناتھا کہ داعش نے ضلع کوٹ میں شہریوں کے گھروں کو آگ لگا دی۔ دریں اثنا ضلع سنگین میں طالبان کے فرضی گورنر سمیت 12جنگجو مارنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ۔

صوبائی گورنرکے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا کہ فضائی کارروائی ضلع آچن،کوٹ اور رودات میں کی گئی جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ فضائی کارروائی میں داعش کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخیر ے تباہ کردیے گئے۔فضائی کارروائی کے دوران شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :