بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کی8 میچ دھند کے باعث دہلی سے ممبئی منتقل

اتوار 15 جنوری 2017 14:10

بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کی8 میچ دھند کے باعث دہلی سے ممبئی منتقل

اسلام آباد ۔ 15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی 20 کی8 میچ دھند کے باعث دہلی سے ممبئی منتقل کر دیئے گئے۔ ایونٹ کے لئے قومی 17 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان 25 جنوری کوکیا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ورلڈ ٹی 20 کی افتتاحی تقریب 29 جنوری کو بھارت میں منعقد ہو گی جبکہ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز31 جنوری سے ہو گا۔

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں 20 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ عبدالرزاق اور ٹریننر طاہر محمود بٹ تربیت دیں گے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ کونسل نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی 20 کی8 میچ دھند کے باعث دہلی سے ممبئی منتقل کر دئیے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق عالمی کپ کی6 میچ روزانہ دہلی میں کھیلے جانے تھے تاہم دھند کی وجہ سے اب دہلی میں روزانہ3میچ کھیلے جائیں گے جبکہ 3 میچ ممبئی میں ہوں گے اسی طرح ایونٹ کے مجموعی طور پر8 میچ دھند کے باعث ممبئی میں کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام میچ دہلی اور بنگلور میں کھیلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے باصلاحیت17رکنی ٹیم کا اعلان25جنوری کو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :