ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس آئندہ ماہ ہوگی

اتوار 15 جنوری 2017 14:10

اسلام آباد ۔ 15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس آئندہ ماہ 10 سے 12 فروری تک ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق پشاور سے اسلام آباد، اسلام آباد سے ایبٹ آباد اور ایبٹ آباد سے نتھیا گلی ٹور دی گلیات سائیکلنگ ریس 10 سے 12 فروری تک ہوگی جس میں پاکستان کے 70 سے 80 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :