جنوبی افریقہ کو دنیا کی نمبر ون ٹیم بنائوں گا،کپتان فاف ڈویپلیسی

اتوار 15 جنوری 2017 14:20

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ اپنی ٹیم کو دنیا کی نمبر ون ٹیم بنائیں گے اور اس مقصد کے لئے ہم بہترین انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ،گزشتہ روز سری لنکا کیخلاف شاندار کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان نے کہا کہ ہمارا طویل المدتی مقصد ٹیم کو ٹیسٹ رینکنگ میں دوبارہ نمبرون بنانا ہے،اور اس مقصد میں ہم کامیاب ہو جائیں گے،ہمارے تمام کھلاڑی اس کامیاب سفر کیلئے بھر پور تیاری کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم گزشتہ چھ ماہ سے اپنے بنیادی مقصد کی جانب پیشرفت کررہے ہیں، ہم سیریز ٹو سیریز حکمت عملی بنارہے ہیں، ہم ہر سیریز کیلئے اپنے اہداف طے کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :