وزیراعظم چارروزہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے جلدروانہ ہونگے،دفتر خارجہ

ورلڈاکنامک فورم میں ستر ممالک کے نمائندے شرکت کرینگے، وزیراعظم فورم کی سائیڈ لائن پر دنیا کے مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کرینگے،نفیس ذکریا

اتوار 15 جنوری 2017 14:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) وزیراعظم نواز شریف سوئٹررلینڈمیں ہونیوالے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرنے کیلئے جلد روانہ ہونگے ،یہ دورہ چار روز پر مشتمل ہو گا ،ورلڈاکنامک فورم(آج)پیر 16 سی20 جنوری تک جاری رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق47واں ورلڈ اکنامک فورم سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں ہورہاہے،چیئرمین ورلڈ اکنامک فورم پروفیسرکلازنے وزیراعظم کودعوت نامہ بھیجاہے۔

(جاری ہے)

نفیس زکریا نے کہا کہ ورلڈاکنامک فورم میں70 ممالک کے نمایندے شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم اس موقع پرسائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل اینتونیو گٹرزسے بھی ملاقات کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم میں 3ہزارسے زائدحکومتی عہدیدار،سول سوسائٹی،بزنس لیڈرزشرکت کرینگے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم اور سوئٹزرلینڈ کے صدرسے بھی ملاقات کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس سے خطاب بھی کرینگے،وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان میں سرمایہ کاری اورمعاشی ترقی پرگول میزکانفرنس ہوگی۔