امریکہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کوآگ لگادی،عمارت کو شدید نقصان، مسلم کمیونٹی کا واقعے پر شدید درعمل

اتوار 15 جنوری 2017 14:30

امریکہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کوآگ لگادی،عمارت کو شدید نقصان، مسلم ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے علاقے بیلری میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگادی جس کے باعث عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا، واقعے پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید درعمل ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے مسجد کو آگ لگائی گئی جس کے بعد مسجد میں جاری سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے پولیس حکام نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے بیلری میں ہونے والے اس واقعے پر مسلم کمیونٹی کی جانب سے شدید درعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

واقعے میں ایک شخص کی گرفتاری عمل میں آئی ہیں جس پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نفرت آمیز عمل میں یہی شخص ملوث ہیں تاہم آذاد زرائع کے اس گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہیں۔