سعودی شہزادہ محمد الفیصل سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک ،گورنر مکہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور جنازے کو کندھا دیا

اتوار 15 جنوری 2017 14:30

سعودی شہزادہ محمد الفیصل سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک ،گورنر مکہ نے ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) سعودی عرب کے شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ محمد الفیصل کو گذشتہ روز سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقسعودی شاہی خاندان کے اہم رکن شہزادہ محمد الفیصل کو گذشتہ روز سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ مرحوم شہزادہ محمد الفیصل بن عبدالعزیز جمعہ کی شام قضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

مکہ معظمہ میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے نماز عصر کے بعد مسجدالحرام میں نماز جنازہ ادا کی۔ اس موقع پر شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ جن میں شہزادہ ترکی الفیصل، شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز، مرحوم کے صاحبزادے شہزادہ عمرو بن محمد الفیصل اور متعدد شہروں کے گورنز بھی موجود تھے۔قبل ازیں مرحوم کی نماز جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے بھی پڑھائی، اس موقع پربھی اہم حکومتی شخصیات موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :