رانجی ٹرافی ،بھارتی کر کٹر نے نے پرستار کا موبائل چھین کر پر زمین پر پٹخ دیا

اتوار 15 جنوری 2017 14:30

رانجی ٹرافی ،بھارتی کر کٹر نے نے پرستار کا موبائل چھین کر پر زمین پر ..

اندور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) بھارتی کر کٹر ردرا پرتاپ سنگھ نے شائق کا موبائل فون چھین کر زمین پر پھینک دیا۔اس واقعے کی ویڈیو گذشتہ دنوں انٹرنیٹ پر وائرل ہونے سے بھارتی کرکٹر کو منفی شہرت ملی، وہ موجودہ دور کے کرکٹ بیڈ بوائے بن کر سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ممبئی سے رنجی ٹرافی فائنل کے دوران پیش آیا، ان کی ٹیم گجرات نے ہفتے کو مقابلہ 5 وکٹ سے جیت لیا۔میچ کے دوران ہی ردرا پرتاپ سنگھ نے اس سے قبل شائقین کی جانب نازیبا اشارے بھی کیے تھے جس کو بھی مقامی میڈیا میں رپورٹ کیاگیا۔ وہ 16 ستمبر 2011 میں کارڈف میں انگلینڈ کیخلاف ون ڈے میچ میں آخری بار بھارتی ٹیم کا حصہ بنے تھے۔