پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

اتوار 15 جنوری 2017 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی نیسمعیہ احسن دخترمحمد احسن کواردو کے مضمون میں ان کے’’رومانی و ترقی پسند اردو افسانے میں نسوانی کردار نگاری (تقابلی مطالعہ)‘‘ کے موضوع پر،اسماء علی دختر محمد علی مہر کوعربی کے مضمون میں ان کے’’دراستہ و تحقیق المخطو ط : ضوء السراج لمحمود بن بکر بن ابی العلا بن علی البخاری الکلا بازی‘‘ کے موضوع پر،عائشہ بی بی دختر عبد الماجد کوایگریکلچرل سائنسز( پلانٹ پیتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’’پنجاب سے سفید مکھی کی خالص انواع اور اس سے منسلک داخلی ہم زیستوں کا تجزیہ ‘‘ کے موضوع پر،عمران اختر ولد قربان علی کواردو کے مضمون میں ان کے’’اردو ہجویات کا سماجی ، تہذیبی اور نفسیاتی مطالعہ(آغاز تا ۷۵۸۱‘‘ کے موضوع پراورثناء جبیں دختر محمد ایوب کوباٹنی کے مضمون میں ان کے’’پاکستان سے ہمالیہ کے دیودار کے ساتھ منسلک خارجی مائیکورائزل کھمبیوں کا سماج ‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :