ایم ایس ڈی ایچ کیوکوٹلی ڈاکٹرطارق نے پارکنگ کا نظام متعارف کرواکر مریضوں کی مشکلات کو کم کردیا‘سردار طارق کشمیری

اب ہسپتال گلی کوٹلی میں پارکنگ کی وجہ سے بننے والا رش کم ہوگیاہے مریضوں کو لانے والی گاڑیاں اور ایمبولینس کو آسانی سے ایمرجنسی تک رسائل حاصل

اتوار 15 جنوری 2017 15:00

فتح پور تھکیالہ /میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستا ن مسلم لیگ ن کے راہنما سردار طارق کشمیری نے کہاہے کہ ایم ایس ڈی ایچ کیوکوٹلی ڈاکٹرطارق نے پارکنگ کا نظام متعارف کرواکر مریضوں کی مشکلات کو کم کردیاہے اب ہسپتال گلی کوٹلی میں پارکنگ کی وجہ سے بننے والا رش کم ہوگیاہے مریضوں کو لانے والی گاڑیاں اور ایمبولینس کو آسانی سے ایمرجنسی تک رسائل حاصل ہے۔

بعض لوگ اپنی سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پسند وناپسند کی بنیاد پر پروپیگنڈاکررہے ہیں۔ پارکنگ کی وجہ سے ہسپتال کے احاطہ میں کھڑی موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کوچوری کی وارداتوں سے محفوظ بنا لیاگیا ہے۔ ایم ایس کوٹلی کی پارکنگ کے نظام کوفعال بنانے کوعوامی حلقے سراہارہے ہیں۔ پارکنگ میں مریضوں اور ان کے رشتہ دار عزیزواقارب کو گاڑیاں کھڑا کرنے میں اب دقت کا سامنا نہیں کرناپڑے گا۔

(جاری ہے)

غیرمتعلقہ لوگ جو اپنی گاڑیاںاحاطہ ہسپتال میں زیادہ ٹائم اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے بازار میں خرید وفروخت میں مصروف رہتے تھے اب ہسپتال کی پارکنگ میں مریضوں کے ساتھ آنے والی گاڑیوں کو پارکنگ کی سہولت دے کرا ن کی ذہنی کوفت کوختم کردیاگیاہے۔ احاطہ ہسپتال کی پارکنگ کوذاتی ملکیت سمجھنے والے اب اپنی گاڑیاں کہیں اور کھڑی کریں تاکہ دوردراز سے مریضوں کے ساتھ آنے والی گاڑیوں کوپارکنگ میں کھڑا رہنے کے لیے جگہ میسر آسکے۔ ماضی میں مخالفین نے انتظامی کیڈرسے ہٹ کرلوگوں کو ہسپتال کی انتظامی پوسٹوں پرایڈجسٹ کروایاموجودہ حکومت میرٹ پرتعیناتیوں کو یقینی بناکرگڈگورننس کے انتخابی نعرہ کواپنی منزل پرلے گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :