شیرکھڑی چوہدری رخسارنے کھڑی شریف کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمیکا اعلان کرکے عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری محمدمنشاء کا بیان

اتوار 15 جنوری 2017 15:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری محمدمنشاء نے کہا کہ شیرکھڑی حلقہ ایل اے چارچوہدری رخساراحمدنے کھڑی شریف کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمیکا اعلان کرکے عوام علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔ انشاء اللہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بہت جلد حلقہ کو سوئی گیس کی فراہم کے منصوبے کے افتتاح کیلئے یہاں آئیںگے ۔

آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کے قیام سے لیکر اب تک آزادکشمیر میں میرٹ کی بحالی ، کرپشن کے خاتمہ اور بیروزگاری کو ختم کرنے کیلئے جو اقدامات کیے جارہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور تعمیر وترقی کے عمل کو آزادکشمیر میں شروع کر دیا ہے آئندہ آنے والے وقتوں میں مسلم لیگ ن آزادکشمیر کو ایک ماڈل سٹیٹ بنا کر دم لے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری محمدمنشاء ،خواجہ اعجاز ترمبو اورپروفیسرخالد محمودنے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوںنے کہاکہ شیرکھڑی حلقہ ایل اے چارچوہدری رخساراحمدحلقہ ایل اے چارکی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔مسلم لیگ ن عوام کی ترقی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے عوام نے جس توقعات اور خواہشات کے مطابق ووٹ دیا اس احسان کا بدلہ ہر صورت میں چکائیں گے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع کو یکساں نوعیت کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جارہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آئندہ آنے والے چند ماہ میں آزادکشمیر میں تعمیروترقی واضع نظر آئیگی ۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ کھڑی شریف کی تعمیروترقی میرا مشن ہے جب تک حلقہ کے تمام مسائل کو حل نہیں کردیاجائیگا اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاںمحمد نواز شریف کی قیادت میں آزاد خطہ کے ہر مسائل کو حل کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :