حریت کانفرنس (ع) جموں کے سربراہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے سینئر ہندو رہنما دیش راج شرما چل بسے

میرواعظ کاآنجہانی کی اہلیہ اور اکلوتے فرزند ایڈوکیٹ راہل شرما کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار حریت کے صدر دفتر میں تعزیتی مجلس،آنجہانی کو ان کی تحریک کے تئیں خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا

اتوار 15 جنوری 2017 15:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) حریت کانفرنس (ع) صوبہ جموں کے سربراہ اور عوامی ایکشن کمیٹی کے سینئر رہنما دیش راج شرما فوت ہوگئے ہیں۔گزشتہ روزچیئرمین میرواعظ عمر فاروق نیحریت کانفرنس کے ہندو رہنماکے اچانک فوت ہوجانے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی شرما کی تحریک اور تنظیم کے تئیں بے لوث خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

میرواعظ نے ان کی اہلیہ اور اکلوتے فرزند ایڈوکیٹ راہل شرما کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ وہ بذات خود اور پوری حریت اور مجلس عمل کی قیادت ان کے غم میں شریک ہے۔ حریت کے صدر دفتر راجباغ میں ایڈوکیٹ عبد المجید بانڈے، ایڈکیٹ شاہد الاسلام اور دیگر زعمانے تعزیتی مجلس میں آنجہانی کو ان کی تحریک کے تئیں خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :