برطانیہ میںمقیم کشمیری تارک الوطن افضل پر ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ ‘قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

اتوار 15 جنوری 2017 15:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) برطانیہ میںمقیم کشمیری تارک الوطن افضل پر ان کی رہائش گاہ سیکٹر سی تھری پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ اس قاتلانہ حملہ میں وہ بال بال بچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ذیشان افضل گزشتہ شب اپنے گھر واقع سیکٹر سی تھری میں آئے اور وہ دروازہ کھولنے کیلئے آگے بڑھے تو تین نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس میں وہ بال بال بچ گئے ۔

انہوںنے تین نامعلوم افراد کو گلی میںکھڑے دیکھا مگر ان کی جانب کوئی دھیان نہ دیا ۔ اسی اثناء میں ان نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذیشان افضل کی درخواست پر پولیس تھانہ تھوتھال نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری محمد رشید نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میرپور کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ذیشان افضل اور دوسرے تارکین وطن کو جوان و مال کا تحفظ فراہم کیاجائے اور ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے چند سال قبل بھی آزادکشمیر کے ایک سابق وزیر چاچا چوہدری علی محمد ایڈووکیٹ کو بھی سندھ سے لائے گئے کرائے کے قاتلوں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے قتل کر دیا تھا ۔

ذیشان افضل کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اوورسیز کشمیریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ادھر راجہ سرفراز راجہ ارشد ، راجہ عثمان اور دیگر اوورسیز کشمیریوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :