جلد پورا یورپ مسلمان ہو جائے گا،اطالوی آرچ بشپ کا دعویٰ

مسیحیوں کا ایمان کمزورہو چکا اور آج کل چرچ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہے ہیں،مسیحی ہرطرح سے زوال کا شکارہیں، مسیحیوں کی حماقتوں کی وجہ سے آئندہ چند برسوں ہر کوئی مسلمان ہو جائے گا، اطالوی آرچ بشپ مونسگنر کارلو

اتوار 15 جنوری 2017 16:10

جلد پورا یورپ مسلمان ہو جائے گا،اطالوی آرچ بشپ کا دعویٰ

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) اٹلی کے آرچ بشپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک جلد مسلمان ریاستوں میں تبدیل ہوجائیں گے، مسیحیوں کی حماقت کی وجہ سے آئندہ چند سال میں یورپ میں ہر کوئی اسلام قبول کر لے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیتھولک چرچ کے اہم اطالوی آرچ بشپ مونسگنر کارلو نے دعویٰ کیا ہے کہ اٹلی سمیت یورپی ممالک میں جلد مسلمان اکثریت میں ہوجائیں گے۔

آرچ بشپ کا کہنا ہے کہ مسیحیوں کا ایمان کمزورہو چکا اور آج کل چرچ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی ہرطرح سے زوال کا شکارہیں، ان کا اخلاقی اور مذہبی انحطاط اسلام کے حق میں ہے۔مسیحیوں کی حماقتوں کی وجہ سے آئندہ چند برسوں ہر کوئی مسلمان ہو جائے گا۔ سیکولرازم کے سبب کیتھولک عیسائیت میں کمی آرہی ہے، مسلمان تارکین کی بڑھتی تعداد یورپ میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کا سبب ہے۔کیتھولک چرچ نے حال ہی میں اٹلی آنے والے مسلمان تارکین وطن کی مالی امداد بھی کی۔ کارلو نے کہا کہ اٹلی میں ستر کی دہائی میں صرف دوہزار مسلمان تھے۔ آج بیس لاکھ سے بھی زائد ہیں۔ اٹلی اور یورپ میں مسلمانوں کی جلد اکثریت ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :