اسرائیل فلسطین تنازع پر پیرس امن کانفرنس شروع، سلامتی کونسل سمیت 70 ممالک شریک

اتوار 15 جنوری 2017 16:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) اسرائیل فلسطین تنازع پر پیرس امن کانفرنس شروع ہو گئی فلسطینی صدر محمود عباس امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ تل ابیب میں واقع امریکی سفارت خانے کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو فلسطین اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لینے پر غور کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع پر پیرس امن کانفرنس شروع ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں سلامتی کونسل سمیت ستر ممالک شریک ہیں تاہم اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اس کانفرنس کو پہلے ہی ایک بے کار کہ کر بائیکاٹ کرچکے ہیں کانفرنس کا بنیادی مقصد ٹرمپ کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ مشرق وسطی میں دو ریاستی فارمولے پر پیش رفت سے ہی امن ممکن ہے کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو باور کرایا جائے گا کہ امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوصہ بیت المقدس منتقلی سے امن عمل کو نقصان پہنچے گا اس سے باز رہا جائے۔دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے تل ابیب میں امریکی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا تو اسرائیل کو تسلیم کیا جانے والا فلسطینی فیصلہ واپس لینے پر غور کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :