عمان سے جرمنی جانیوالے طیارے کو بم کی اطلاع پر کویت اتار لیا گیا

اتوار 15 جنوری 2017 16:10

عمان سے جرمنی جانیوالے طیارے کو بم کی اطلاع پر کویت اتار لیا گیا

کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) عمان سے جرمنی جانیوالے طیارے کو بم کی اطلاع پر کویت اتار لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمان سے جرمنی جانیوالے طیارے کو بم کی اطلاع پر کویت اتار لیا گیا۔مسافر طیارے میں اس وقت 299 مسافر سوار ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جرمن ایئر بسA 330-203میں کسی قسم کا دھماکہ خیز مواد نہیں ملا ہے۔ طیارے میں عملہ کے 10 افراد سمیت 299 مسافر خیر و عافیت سے ہیں۔فلائٹ نمبرEW117 کو اس وقت کویت میں اتارا گیا جب جہاز کے کپتان نے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے کویٹ سٹی ایئرپورٹ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا۔طیارے کو کلیئر کرنے کے بعد دوبارہ جرمنی کیلئے روانہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :