جاپان اور آسٹریلیا کا مشترکہ فوجی تعاون بڑھانے پر متفق

اتوار 15 جنوری 2017 16:10

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) جاپان اور آسٹریلیا نے مشترکہ فوجی مشقوں اور امن کارروائیوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ اتفاق رائے جاپان کے وزیراعظم شنزوابی اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب میلکم ٹرنبل کے درمیان سڈنی میں ایک اجلاس میں طے پایا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں نے دفاعی تعاون بڑھانے کے لئے باضابطہ معاہدے پر دستخط کئے۔

انہوں نے بحرالکاہل میں شراکت داری کی اہمیت پر بھی زوردیا جسے امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔بارہ رکنی ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ تنظیم کا مقصد ایشیا کے معاشی طور پر تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ملکوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے تاہم ان ملکوں میں چین شامل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :