ٹرمپ کی جیت کے بعد اسرائیل کواپنے قیمتی رازچوری ہونے کا خطرہ

ٹاپ سیکریٹ معلومات لیک ہو سکتی ہیں، جو روس اور ایران کے پاس پہنچنے کا خدشہ ہے،اسرائیلی خفیہ ایجنسی

اتوار 15 جنوری 2017 16:10

ٹرمپ کی جیت کے بعد اسرائیل کواپنے قیمتی رازچوری ہونے کا خطرہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی امریکا ہی نہیں بلکہ اس کے قریبی دوست اسرائیل پر بھی بجلی بن کر گری ہے اور اسرائیل کو اپنے قیمتی راز چوری ہونے کے خطرے نے گھیر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلد ٹرمپ کی کامیابی پراسرائیلی خفیہ ایجنسی نے بھی خدشات کا اظہار کر دیا ایجنسی کا کہنا ہے ٹاپ سیکریٹ معلومات لیک ہو سکتی ہیں۔

اسرائیل کو خدشہ ہے کہ یہ معلومات روس اور وہاں سے اسرائیل کے سب سے بڑے دشمن ایران کے پاس پہنچنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کی حال ہی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں امریکی خفیہ ایجنسی کے لوگوں نے اپنے نو منتخب صدر کے مشکوک رویے پر بے حد نا امیدی کا اظہار کیا۔