Live Updates

عمران خان جلسے چھوڑ کر خیبرپختون خواہ میں عوام کی خدمت کریں‘آزاد علی تبسم

جمہوریت پسند پارلیمنٹ کا حصہ ہوتاہے لیکن عمران خان سڑکوں پر فیصلے کرنا چاہتے ہیں ‘رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 15 جنوری 2017 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن )کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان جلسے چھوڑ کر خیبرپختون خواہ میں عوام کی خدمت کریں، پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے عمران خان نے غیر جمہوری طرز عمل اختیار کیا ،جمہوریت پسند پارلیمنٹ کا حصہ ہوتاہے لیکن عمران خان سڑکوں پر فیصلے کرنا چاہتے ہیں ،عمران خان کے اعلان پر اب عوام بھی سڑکوں نہیں نکلتے۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دونومبرکو ان کاشوناکام ہوا ۔ان کی سڑکوں کی سیاست نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ دھرنا سیاست نے 2014ء میں بھی ملک کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ کون ان کی خدمت کر رہا ہی- انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جب ترقی کا پہیہ تیزی سے گھوم رہا ہے، اندھیرے چھٹنے جا رہے ہیں، منفی سیاست ملک کیلئے زہر قاتل اور تباہی کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں اور ’’میں‘‘ کی روش چھوڑ کر ’’ہم‘‘ کی روش اختیار کریں، موجودہ صورتحال اختلافات کو بھلا کر مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی متقاضی ہے،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور عوام ترقی کا یہ سفر مسلسل دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے وہ مسلم لیگ ن کو ہی 2018میں دوبارہ منتخب کریں گے ، عوام کا مسلم لیگ ن پر گہرا عتماد ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات