ْ سینئر فلم و شوبز صحافی فدا احمد کاردار کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

اتوار 15 جنوری 2017 16:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) سینئر فلم و شوبز صحافی فدا احمد کاردار کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحوم نے فلم جرنلزم کو اپنی عمرکے 50برس سے زائد کا عرصہ دیا مگرافسوس یہ کہ مرحوم کے جنازے میں محض 3سینئر فلمی صحافی شریک ہوئے جن میں خالد ابراہیم ،ْ معین بٹ اور ساجد یزدانی شامل تھے جبکہ ان کے علاوہ بولان ایوارڈ کے خلیق احمد شریک ہوئے۔

فدا احمد کاردار کی رسم قل( آج)پیر کو ان کی پرانی رہائش گاہ داتا دربار روڈ پر نماز ظہر کے بعد ہوگی۔فدا احمد کاردار کی عمر 88برس کے قریب تھی، مرحوم نے طویل عرصہ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ملازمت کی جبکہ تحریک پاکستان کی جدوجہد آزادی میں بھی شریک رہے۔ دوران ملازمت ہی مرحوم نے فلم جرنلزم اختیار کر لیا جس میں پاکستان کے مختلف رسائل و جرائد میں طویل عرصہ کام کیا۔

(جاری ہے)

مرحوم ملنساز اور خوش اخلاق طبعیت کے مالک تھے۔ فدا احمد کاردار نے پسماندگان میں بیوہ اور 3بیٹیاں اور ایک بیٹاچھوڑا ہے۔ فدا احمد کاردار کے انتقال پر کلچرل جرنلسٹس فائونڈیشن آف پاکستان کے چیئرمین خالد ابراہیم ،ْ صدر طاہر بخاری اور جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری کے علاوہ فلمی صحافیوں طفیل اختر ،ْ سید حسن عباس زیدی ،ْ اشفاق حسین ،ْ وقار اشرف ،ْ شجرالدین ،ْ جاوید یوسٹ ،ْ سیف اللہ سپرا ،ْ عاشق چوہدری ،ْ عمران احسان ،ْ اے آر گل ،ْ فرزانہ چوہدری ،ْ ندیم نذر ،ْ ندیم اپل ،ْ پی ٹی وی لاہور کے جنرل مینجر بشارت احمد خان ،ْ پی ایم چوہدری افتخار ورک اور اداکار عجب گل ،ْشفقت چیمہ ،ْ بہار بیگم ،ْ نغمہ بیگم ،ْ ہدایت کار الطاف حسین ،ْ اقبال کشمیری،ْ حسن عسکری ،ْ رشید ساجد ،ْ ناصر ادیب ،ْ خالد بٹ ،ْ انور رفیع ،ْ ترنم ناز ،ْ شاہدہ منی اور دیگر نے ان کی صحافتی خدمات کو بھرپور سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :