بنگلہ دیشی کر کٹر امر القیس نے بطور متبادل وکٹ کیپر اننگز میں 5 کیچ پکڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

اتوار 15 جنوری 2017 16:50

بنگلہ دیشی کر کٹر امر القیس نے بطور متبادل وکٹ کیپر اننگز میں 5 کیچ پکڑ ..

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) بنگلہ دیشی بیٹسمین امر القیس نے بطور متبادل وکٹ کیپر اننگز میں 5 کیچ پکڑ کر ٹیسٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین جاری ٹیسٹ میں امرالقیس بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم جو انجرڈ ہوگئے ہیں کی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں وکٹوں کے پیچھے 5 کیچ پکڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی، یہ ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی متبادل وکٹ کیپر نے پانچ کیچ پکڑے۔

متعلقہ عنوان :