باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایگزیکٹولانج اورپارکنگ ایریا آٹھ مہینے کے لئے بند کردیا گیا

اتوار 15 جنوری 2017 17:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرایگزیکٹولانج اورپارکنگ ایریا آٹھ مہینے کے لئے بند کردیا گیا ہے ۔ بند ہونے کے باعث عمر ہ زائرین اوراندرون ملک اوربیرون ملک جانے والے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبے کے تحت انتظامیہ نے ایگزیکٹو لائونج اور ایگزیکٹو پارکنگ ایریا بند کردیا ہے ۔

ایگزیکٹو لائونج اورپارکنگ ایریا آٹھ مہینے تک بند رہے گا۔

(جاری ہے)

بندش کے باعث اندرون ملک اوربیرون ملک جانے والے مسافروں کی مشکلات میںمزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ایگزیکٹو لائونج اور پارکنگ ایریا کے بند ہونے کے باعث مسافروں سمیت ائیر لائنز کے پائلٹوں ،کریوں کے آمد و رفت میں بھی تاخیر ہو رہی ہے ۔ جس کے باعث اندرون ملک اور بیرون ملک ائیر لائنز تاخیرکاشکار ہوگئی ہے سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اندرون ملک اوربیرون ملک جانے والے مسافروںکومشکلات درپیش آ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :