ریلوے کا نیٹ ورک مالاکنڈ اور سوات تک بڑھانے کے لئے سروے کل سے شروع ہوگا

اتوار 15 جنوری 2017 17:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) ریلوے کا نیٹ ورک مالاکنڈ اور سوات تک بڑھانے کے لئے سروے کل سے شروع کردیا جائے گا ۔ ریلوے کے اعلیٰ حکام پشاور ، نوشہرہ ، مردان اورچارسدہ تک ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہے ۔وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ریلوے ٹریک درگئی سے مالاکنڈ ، بٹ خیلہ اور سوات مینگورہ تک بڑھانے کی منظوری دی چکی ہے ریلوے کا ٹریک پہلے سے ہی درگئی تک موجود ہے ۔

(جاری ہے)

ریلوے نیٹ ورک کو مالاکنڈ تک وسیع کرنے اور ریلوے کی نئی پٹریاں بچھانے ، پشاور سے سوات مالاکنڈ تک ٹرین چلانے ،کارگو ٹرین چلانے ، اسلام آباد سے کارگو ٹرین اور مسافر ٹرین چلانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے ۔ ریلوے کے نیٹ ورک درگئی سے آگے بڑھانے ، پہاڑوں میں ریلوے کی پٹریاں بچھانے ، پہاڑوں کی کھدائی کرنے ، بٹ خیلہ بازار سمیت سوات مینگورہ تک ریلوے ٹریک کوبچھانے کے لئے سروے کیا جارہاہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے کے اعلیٰ حکام سروے کے بعد مالاکنڈ تک ٹریک بچھانے کی نشاندہی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :