گیس پریشر کی کمی، ایم ڈی سوئی ناردرن نے نوٹس لے لیا،ویڈیو کانفرنس طلب

ہنگامی ٹیمیں تشکیل دیکر سی این جی سٹیشنز کی بندش کو یقینی بنایا جائے ،امجد ل لطیف کی ہدایت

اتوار 15 جنوری 2017 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) جڑواں شہروں میں گھریلو گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن نے ویڈیو کانفرنس طلب کر لی اور ہدایت کی سی این جی سٹیشنز کی بندش کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے ہنگامی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی سوئی ناردرن امجد لطیف نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں گیس معطلی اور کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور وضاحت طلب کرلی ہے،انہوں نے کہا کہ سی این جی بند کرنے کے باوجود بھی صارفین کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

ایم ڈی امجد لطیف نے راولپنڈی اسلام آباد ریجن کے حکام کے ساتھ وڈیو کانفرنس بھی طلب کرلی ہے اور کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ سی این جی اسٹیشنز کی بندش یقینی بنائیں اور جڑواں شہروں میں ہنگامی ٹیمیں تشکیل د ی جائیں جو مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شکایات دور کریں۔ دوسری جانب حکام نے ایم ڈی سوئی گیس کو بتایا گیا کہ شدید سردی سے گیس کی طلب بڑھ گئی ہے اور ٹیل کے علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :