مختلف علاقوں میں پانی کی کمی پر قابو پانے کیلئے 17سمال ڈیم تعمیر کئے جا رہے ہیں ،سکندرشیرپائو

ہزاروں ایکڑ بنجر زمینیں قابل کاشت بن کر متعلقہ علاقوں کی معیشت بہتر ہو گی، وزیر آبپاشی خیبر پختونخوا

اتوار 15 جنوری 2017 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی و سماجی بہبود سکندر حیات خان شیرپائو نے کہا کہ ان کی سیاست کا محور چالیس سال پہلے حیات محمد خان شیرپائو شہید کی شروع کردہ ترقی مہم کو آگے بڑھانا ہے تاکہ علاقے کے پختون پسماندگی کے دلدل سے نکل کردور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر بہتر زندگی گزار سکیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوسف خیل مریم زئی پشاور میں کاریز سسٹم واٹر چینل کی بحالی اور تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پختونوں کی اکثریت کا دارومددار کاشتکاری پر ہے جبکہ آبپاشی کی بہتر نظام کاشتکاری اور معیشت دونوں میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے یہی وجہ سے کہ ان کی حکومت صوبے کے طول و عرض میں آبپاشی کے پرانے اور روائتی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئی امکانات پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے اور مختلف علاقوں میں پانی کی کمی پر قابو پانے کے لئے سترہ سمال ڈیم تعمیر کئے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے ہزاروں ایکڑ بنجر زمینیں قابل کاشت بن کر متعلقہ علاقوں کی معیشت کو بہتر بنائے گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے یوسف خیل واٹر چینل کی بحالی اور تعمیر پر کام کا باضابطہ افتتاح کیا ۔ مذکورہ سکیم پر بیس ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جس کی لمبائی 2600فٹ ہے جس سے ہزاروں ایکڑ زمین سیراب ہو گی ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ مذکوہ سکیم کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، اگر اضافی فنڈ کی بھی ضرورت پڑی تو فراہم کیا جائے گا ۔

انہو ںنے یہ بھی ہدایت کی کہ مذکورہ علاقوں کے لئے ایسے مزید سکیموں کی امکانات کا بھی جائزہ لیں جبکہ علاقے میں سمال ڈیم کے قیام کے لئے سروے جاری ہے اور موزوں جگہ ملنے پر آئندہ اے ڈی پی میں سمال ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل کیا جائے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی گلزار خان نے کہا کہ علاقے میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے شمسی ٹیوب ویل کی قیام کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے جبکہ جانے خوڑ پر ڈیم کی تعمیر کے لئے ماہرین جائزہ لے رہے ہیں اگر ممکن ہوا تو اس پر بہت جلد کام کا آغاز کیا جائے گا ۔ علاقے کے عمائدین نے صوبائی وزیر کے کاوشو ںکو سراہتے ہوئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :